سپریم کورٹ بار الیکشن ،انتخابی مہم تیز

 انتخابی سرگرمیاں عروج پر ،کاغذات نامزدگی 22 سے 27 ستمبر تک جمع ،پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ بار کے 16 اکتوبر کوسالانہ الیکشن کیلئے امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کردی۔ وکلا کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، شیڈول کے مطابق ووٹرز کی عارضی فہرست 17 ستمبر کو جاری ہوگی، 18 ستمبر کو اعتراضات اور غلطیوں کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ 19 ستمبر کواعتراضات پر فیصلے سنائے جائینگے اور 20 ستمبر کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 22 سے 27 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 29 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت ہوگی۔ 30ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری ہوگی۔امیدوار نامزدگیاں 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک واپس لے سکیں گے، اسی روزساڑھے 3 بجے حتمی فہرست جاری ہوگی۔ 16 اکتوبر کو پولنگ صبح ساڑھے8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔