یو ای ٹی:کیمیکل رسک مینجمنٹ کے نصاب کی تیاری پر ورکشاپ

پاک امریکا تعاون سے دنیا کو پر امن بنانے کیلئیعالمی قوانین کی پابندی پر تبادلہ خیال 
لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں کیمیکل رسک مینجمنٹ کے نصاب کی تیاری پر 5روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ وزارتِ خارجہ پاکستان کے کیمیکل ڈس آرمامنٹ وِنگ، امریکی محکمہ خارجہ کے کیمیکل سکیورٹی پروگرام اور سینڈیا نیشنل لیبارٹریز کے تعاون سے ہوئی۔پاک امریکا تعاون سے دنیا کو پر امن بنانے کیلئے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کس طرح پاکستان ان تمام قوانین پر عمل در آمد کرتے ہوئے کیمیکل کے کاروبار اور کیمیکلز کو سکیور پروٹوکولز کے مطابق پروان چڑھا رہا ہے۔ ورکشاپ میں نصاب سازی کے ذریعے کیمسٹری اور کیمیکل سے متعلقہ کاروبار کو ترقی دینے اور عالمی تقاضوں کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی۔ مہمانوں میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خارجہ طاہر اندرا بی، ناظم الامور امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نیٹالی اے بیکر، امریکی قونصل جنرل سٹریٹسن سینڈرز، وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور ڈین فیکلٹی آف کیمیکل، میٹالرجیکل اینڈ پولیمر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضا ن شامل تھے۔ ڈاکٹر کرسٹین سٹرا ئوٹ لنگلینیس اور ڈاکٹر مروت عبد الحق نے جدید مقامی نصاب سازی اور کیمیکل رسک مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نمائندگی کرتے وردہ عامر نے کیمیکل سیفٹی میں تعاون کا اعادہ کیا۔ورکشاپ میں یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو تربیت دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کیمیکل سیفٹی مضبوط روابط ناگزیر ہیں۔ طاہر اندرا بی نے کیمیکل ویپنز کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں اکیڈمک تیاری کی اہمیت پر زور دیا جبکہ نیٹالی بیکر نیشعبہ تعلیم وسکیورٹی میں پاک امریکاتعاون کو سراہا۔