گلگت (آئی این پی )سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان ضمیر عباس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلگت بلتستان میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت سیاحتی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، ملک کے گرم ترین مقامات کے مساوی درجہ حرارت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں پنکھے کے بجائے ایئر کنڈیشن کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گرمیوں کے مقابلے کے لئے پنکھے کو کافی سمجھا جاتا تھا، اب پنکھے غیر موثر ثابت ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایئر کنڈیشن کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے