سفر 20 منٹ میں طے ، وقت، ایندھن کی بچت ہو گی ٹریفک دباو کم ہو گا
مارگلہ سٹیشن سے راولپنڈی صدر سٹیشن تک منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(اے ایف بی ) اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی جس کی وجہ سے سفر 20 منٹ میں طے ہو گا اور وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔ جڑواں شہروں میں ٹریفک کا دباو کم ہو گا،اسلام آباد راولپنڈی ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، وفاقی سیکرٹری داخلہ سیکرٹری ریلویز، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنرراولپنڈی، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی،آئی جی اسلام آبادپولیس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر سٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔آئندہ ہفتے منصوبہ کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کئے جائیں گے