دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر

گھوٹکی(آئی این پی ) دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ۔قادر پور فیلڈ انتظامیہ بتایا کہ سیلابی پانی گیس کے کنوئوں کے پلیٹ فارم تک پہنچ گیا اور دریا کے کٹائو کے باعث قادرپور فیلڈ میں گیس کے کئی کنوئوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حفاظتی پلیٹس بہہ گئیں جبکہ کچے کے 6 بلاکس میں واقع کنوئوںکے ای آر ڈبلیو سسٹم میں پانی داخل ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے