وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کا عزم

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کا عزم

ویب ڈیسک کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے بیرونی دوروں، اہم ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔اجلاس میں داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔افغانستان سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزم ظاہر کیا۔اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات، اوورسیز ایمپلائمنٹ، ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔
قانون سازی سے متعلق کیسز اور ریگولیٹری ریفارمز پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا، اور مختلف کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔یہ اجلاس ملک میں قومی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور اقتصادی و تعلیمی ترقی کے امور پر حکومتی یکسوئی کی عکاسی کرتا ہے۔