نوجوان پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر، کار کے آگے ٹرک کیوں لگایا گیا؟

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر، کار کے آگے ٹرک کیوں لگایا گیا؟

گرین ٹاؤن میں ایک شہری اور کار سوار کے درمیان ٹریفک تنازع نے ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار سوار نے گاڑی کے آگے ٹرک کھڑا کرنے پر ناراض ہو کر سامان اتارنے والے نوجوان پر تشدد کیا۔تشدد کی کلوز سرکٹ ویڈیو سٹی نیوز نیٹ کو موصول ہو گئی، جس میں کار سوار کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شہری کے شور مچانے پر وہاں موجود لوگوں نے اسے بچایا۔اس دوران ایک خاتون بیچ بچاو کراتی بھی دکھائی دی۔متاثرہ شہری نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہری کو انصاف دلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔