سندھ حکومت نے دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 تاہم یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین پیر اور منگل کو دیوالی اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول میں انہی تاریخوں پر امتحانات طے ہیں تو انہیں بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے دیوالی کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ محکموں، اداروں اور افسران کو ارسال کر دی ہیں۔