لاہور (سپورٹس ڈیسک): پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی مگر اس کا نقصان بھارت کو ہوا ہے۔پاکستان نے اپنے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025 کا فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے لاہور ٹیسٹ میں موجودہ چیمپئن جنوبی افریقہ کو میچ کے چوتھے روز ہی 93 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ تاہم اس جیت نے روایتی حریف بھارت کو نقصان پہنچایا ہے۔اس فتح کے ساتھ جہاں پاکستان ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹبیل میں اپنا کھاتہ کھولا، وہیں روایتی حریف بھارت سمیت کئی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔اس جیت کے ساتھ پاکستان ٹیم کے پوائنٹس 12 اور جیت کا تناسب 100 فیصد ہو گیا ہے۔ شاہینوں سے ا?گے صرف کینگروز ہیں، جو اب تک کھیلے گئے تینوں میچ جیت کر 36 پوائنٹس اور 100 فیصد نتیجے کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔پاکستان کی جیت سے قبل روایتی سری لنکا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر تھا۔ لیکن ورلڈ نمبر ٹیم کے خلاف جیت نے ا?ئی لینڈرز اور بھارتی سورماو?ں کو نیچے جانے پر مجبور کر دیا جو اب بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، موجودہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ ا?ٹھویں نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، اس لیے کیویز کا اب تک کھاتہ نہیں کھلا ہے۔