ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں غیرشادی شدہ خواتین کا تناسب 41.2فیصد تک پہنچ گیا جبکہ طلاق کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الاخباریہ چینل نے یہ بات اپنی حالیہ سروے رپورٹ میں بتائی۔ سعودی خواتین کے حوالے سے سروے میں شادی شدہ اور غیرشادی شدہ کا تناسب معلوم کرنا تھا۔سروے رپورٹ کے مطابق سال 2023میں مملکت کے تمام ریجنز میں 15سے 49سال کی خواتین کو شامل کیا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق 41.2فیصد لڑکیاں غیرشادی شدہ ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین کا تناسب 53فیصد کے قریب ہے۔سروے میں مزید بتایا گیا کہ مملکت میں طلاق کے رجحان میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے،طلاق یافتہ خواتین 4.8 فیصد ہیں جبکہ بیوہ خواتین بہت کم ہیں جن کا تناسب 0.9 فیصد ہے۔