ٹریفک آرڈیننس 2025 میں ناجائز طور پر بھاری جرمانے نافذ کئے گئے:ٹرانسپورٹرز کیساتھ پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹر) ملک بھر کی تاجرتنظیموں نے بھی ٹرانسپورٹروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دیدی .ٹرانسپورٹرز نے اپنے ٹرک سڑکوں پر کھڑے کر کے چابیاں حکومت کے حوالے کرنیکا عندیہ دیدیا,لاہور پریس کلب میں گڈذ ٹرانسپورز الائینس ,انجمن تاجران.مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت اہم تاجروں اور ٹرانسپورٹر,نعیم میر,ریاض خان تاجک, سہیل بٹ, سلیم,عمر جاوید,,نذیر جٹ,محمد الطاف,ملک جمیل,شفا اللہ نیازی,طارق ورک,فیصل ورک,رانا شاہد,حاجی شریف,عابد میر,اشفاق بٹ,رضوان بٹ سمیت اہم رہنماوں نے کہا ٹریفک آرڈیننس 2025 میں ناجائز طور پر بھاری جرمانے نافذ کیے گیے,جرمانے ہمارے طے کردہ کرائیوں سے بھی بڑھ گئے ‘ٹریفک پولیس کے علاوہ بھی دس کے قریب مختلف جرمانے عاید کیے جارہے ہیں.ڈرائیوروں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ہماری بدنامی کی جا رہی ہے, ڈرائیور خوفزدہ ہیں اور سڑک پر ٹرانسپورٹ لے جانے پر راضی نہیں.انہوں نے کہا ملک بھر میں چار روز سے جاری ہڑتال سے ملک میں اشیاے ضروریہ کی قلت ہو رہی ہے,واٹر اور آئل ٹینکر مالکان بھی رابطے میں ہیں ,ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ پر بھاری جرمانے ختم کر دے,ڈرائیوروں پر پرچے نہ کیے جائیں