15 سالہ حمزہ ساجد سابق کپتان بابر اعظم کا فین نکلا،آٹوگراف لینے ک آیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم میں دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کا معاملہ سامنے آگیاگلبرگ پولیس نے زیرِ حراست نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہیپولیس کے مطابق مقدمے میں ممنوعہ مقام میں داخل ہونے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں گرفتار نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ ساجد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا فین تھا اور وہ ڈریسنگ روم میں ان سے آٹوگراف لینے کے لیے پہنچا تھا ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیران رہ گئے، جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے کھلاڑیوں کی نشاندہی پر نوجوان کو حراست میں لے لیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے