کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی بولڈ ڈریسنگ اور ٹریول ریلز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہیں مختلف ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔مائرہ خان کے حالیہ بولڈ مغربی لباس اور سوشل میڈیا پوسٹس پر بعض صارفین نے تنقید کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ذاتی پسند اور لباس کے معاملے میں دوسروں کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھایا، جبکہ مائرہ خان کی جانب سے ان تنقیدوں پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔