سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی پیشگوئی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا
سیٹلائٹ پاکستان کے سائنسی، زرعی، اور ماحولیاتی شعبوں میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ ملک کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے سائنسی، زرعی، اور ماحولیاتی شعبوں میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایچ-ایس ون سیٹلائٹ زراعت، شہری ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلابی کردار ادا کرے گا۔ اس جدید ہائپرسپیکٹرل ٹیکنالوجی کی بدولت ملک میں ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت کے لیے انتہائی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی مدد سے فصلوں کی پیداوار میں 15 تا 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی پیشگوئی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا