عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام،کریم خان کی تردید ،گورننگ باڈی سے تحقیقات کا مطالبہ
جنیوا(آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنے والے کریم خان تنازع کی زد میں آگئے۔ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹرکریم خان پرجنسی ہراسگی کا الزام عائدکیا گیا ہے،کریم خان نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے گورننگ باڈی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی کا الزام میرے خلاف سازش کا حصہ ہے۔ کریم خان نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کیوارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی،عالمی عدالت نے نیتن یاہو کیوارنٹ گرفتاری کی درخواست پرابھی تک فیصلہ نہیں دیا۔ کریم خان نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں،جبکہ انکے عارضی طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا امکان ہے۔