ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالرز،ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے
مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس رہا، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی :آئی ایم ایف کا اعلامیہ
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے لئے معاشی میدان سے خوشخبری، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (ای ایف ایف )کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (آر ایس ایف )کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔بیان میںتعلیم، صحت اور معاشی اصلاحات کے شعبوں میں وفاق اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس میں رہا، مالی توازن پروگرام ہدف سے بہتر رہا، افراط زر قابو میں ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی معاشی نمو 3.25 سے 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ماحولیاتی اصلاحات کے پروگرام کو بھی سراہا۔ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کیلئے اہم اقدامات کیے گئے