ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے بیرسٹر گوہر علی

امید ہے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی، ماضی کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا ہوگا
 جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کیلئے کامیاب آپریشن کیا  اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
 اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے  ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی، ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کیا ۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ اندوہناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بولان میں ہمارے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان اور 20 مسافر شہید ہوئے جن کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوائنٹ آف آرڈر مانگیں تو اکثر ملتا نہیں، پوائنٹ آف آرڈر مل جائے تو وقت پورا نہیں دیتے، پارلیمنٹ میں ہماری بات کو میوٹ نہ کیا جائے