بھارتی کرکٹر سوریا کمار اور سرفراز خان کی مٹن پارٹی کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹرز سوریا کمار یادیو اور سرفراز خان کی سادگی نے مداحوں کے دل جیت لیے، دونوں کھلاڑی دوست کے کمرے میں زمین پر بیٹھ کر مٹن کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ممبئی کی ٹیم کی جرسی پہنے سوریا کمار یادیو اور سرفراز خان کو ایک سادہ سے کچن میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے اور دوستوں سے گپ شپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔