50 سالہ بھارتی اداکار 4پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھانے والے 50سالہ اداکار 4پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے۔90 اور 2000 کی دہائی میں بالی ووڈ اور بنگالی زبان کی فلموں کے نامور اداکار شرد کپور کئی برس بعد پھر میڈیا میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔شرد کپور نے 2000 میں فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھایا اور مشہور ہوئے، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ویڈیو میں وہ بتارہے ہیں کہ بارسلونا میں فٹ بال کھیلتے ہوئے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ اپنے 4 پالتو کتے عارضی طور پر جانوروں کی فلاحی تنظیم کے حوالے کررہے ہیں۔اداکار اس موقع پر جذباتی دکھائی دیے، انہوں نے جانوروں پر ظلم کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ میں نئے بنگلے میں منتقلی اور 2 ماہ میں صحت کی بحالی کے بعد اپنے کتے واپس لے جائوں گا۔