صورت اپنی دوستوں کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر جا چکی
کالعدم تنظیمیں معصوم بلوچ بیٹیوں کو گمراہ ، مذموم مقاصد کیلئے بمبار کے طور پر استعمال کرتی ہیں
بہن سے گمراہی کا راستہ چھوڑ کر واپس قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل ہے: بھائی غلام نبی
کوئٹہ (آئی این پی )پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے خودکش بمبار بہن کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بلوچستان کے غیور عوام کا فتنہ الہندوستان(بی ایل اے) کے دہشت گردوں سے مسلسل لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے بہن صورت کی فتنہ الہندوستان میں شمولیت پر لاتعلقی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔غلام نبی کا کہنا تھا کہ صورت اپنی دوستوں کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر جا چکی ہے۔ کالعدم تنظیمیں معصوم بلوچ بیٹیوں کو گمراہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کے لیے خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے فتن الہندوستان سے وابستہ اپنی بہن سے گمراہی کا راستہ چھوڑ کر واپس قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والی فتنہ الہندوستان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے وفاداری کا عہد بھی کیا۔