ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مشہور فلم فرنچائز 'ڈان' کی تیسری فلم 'ڈان 3' میں ایک اہم ولن کے کردار کے لیے اداکار وکرانت میسی کا نام زیر غور ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کر رہے ہیں، اور اس میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے، اور اگرچہ ولن کا کردار ابھی تک حتمی نہیں ہوا، لیکن خبریں یہ ہیں کہ وکرانت میسی کو اس اہم کردار کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ وکرانت میسی نے حالیہ فلم '12ویں فیل' میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا اور اس فلم نے انہیں عالمی سطح پر شہرت بخشی تھی۔فرحان اختر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ 'ڈان 3' کے لیے انہوں نے رنویر سنگھ کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک نئی نسل کے اداکار ہیں اور ان میں توانائی اور اداکاری کی صلاحیتوں کا ایک منفرد پہلو موجود ہے، جسے وہ دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔فلم کی تیاری آئندہ سال مارچ میں شروع ہو گی کیونکہ فرحان اختر اور رنویر سنگھ دیگر منصوبوں میں مصروف ہیں۔ تاہم، شائقین اس میگا فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔