لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے بیرون ملک سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے 60کوکین بھرے کیپسولز بر آمد کیے گئے۔بر آمدشدہ کیپسولز سے 1کلو 21گرام کوکین بر آمد ہوئی۔ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز کا اعتراف کیا۔ملزم کمرشل پرواز سے مسقط سے لاہور پہنچا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔اے این ایف ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔