لاہور (کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک تاجر کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغوی بلال کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں اغوا کاروں کو تاجر بلال کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔