ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی تبدیل، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفترخارجہ میں اہم سفارتی تقرریاں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت ترجمان دفترخاجہ طاہر اندرابی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور برطانیہ میں ڈاکٹر فیصل کی جگہ نیا ہائی کمشنر نامزد کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ میں 24 اہم سفارتی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی،  کیپٹن (ر) عثمان ٹیپو کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے،  وہ ڈاکٹر فیصل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ستمبر میں آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکریٹری خارجہ کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے بلال احمد کو جنیوا میں پاکستان کے اقوام متحدہ مشن سے سعودی عرب تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، وہ احمد فاروق کی جگہ لیں گے، جو اسلام آباد واپس آ ئیں گے، اسی طرح مدثر ٹیپو کو ایران سے ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔افغانستان میں بھی نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے اور ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی کو افغانستان میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبید الرحممان نظامانی کو سویڈن میں تعینات کیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں تعینات سلمان کو جرمنی اور ثانیہ افضل قاضی کو تھائی لینڈ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔