پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

جنرل اور گنگارام ہسپتال میں مستقل ایم ایس کے آرڈر سامنے نہ آسکے
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے عرصے بعد پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی ،لاہور کے 6ہسپتالوں میں تعیناتی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے 32ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی گئی مگر اس کے برعکس سفارشی کلچر کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ لاہور جنرل ہسپتال میں انٹرویوز کے باوجود نیا ایم ایس تعینات نہ ہوسکا ۔اسی طرح سر گنگارام ہسپتال لاہور میں کسی مستقل ایم ایس کے آرڈر سامنے نہ آسکے۔ جناح ہسپتال میں ڈاکٹر محسن شاہ ،پی آئی سی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ ،سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری کو مستقل تعیناتی کا پروانہ دے دیا گیا۔ ڈاکٹر ثاقب باجوہ مینٹل ہسپتال،ڈاکٹر عدنان القمر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،ڈاکٹر صوبیہ جاوید لیڈی ایچی سن ہسپتال،ڈاکٹر یاد اللہ ساہیوال اوررانا خرم کو سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کیا گیا ۔