میو ،سروسز، گنگارام ،جناح، جنرل ، لیڈی ایچیسن،کینسر کیئر ودیگر ہسپتال شامل،سرچ کمیٹی کی بھی منظوری دی جا چکی
لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے 24 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے سرچ کمیٹی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان ٹیچنگ ہسپتالوں میں میو ہسپتال لاہور، میو کینسر کیئر ہسپتال مناواں لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور، سید مٹھا ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفر وال نارووال، گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی، بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور اور ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شامل ہیں۔