بھارت کو تاریخی شکست پر آج یوم تشکر

قرآن خوانی اور دعائو ں سے دن کا آغاز، توپوں کی سلامی دی گئی ،مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیل ، پرچم کشائی کی تقریبات جاری 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج قومی سطح پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائوں سے کیا گیا ،، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جا رہی ہیں ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جا رہے ہیں اور دعائیہ تقریب منعقد ہو رہی ہیں ، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں جاری ہیں ۔یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی۔تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہامسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔عوام آج اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے۔