بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 5ویں روز بھی بند

 لاہور (آئی این پی )پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے 5ویں روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی ۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے جبکہ زیرو ٹرمینل گیٹ  جمعرات کو بھی بند رہے  ہیں۔ بھارت نے  پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی اور نہ ہی کوئی پیغام دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور ہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔