بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری بند

لاہور(خصوصی رپورٹ)جنگ بندی کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری ابھی تک بند ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ گورودوارہ دربار صاحب پوری طرح کھلا ہے۔