خطے میں برابری کی بنیاد پر توازن قائم ہو چکا ، 1965 کی جنگ کی یادیں تازہ ہوگئیں
سنا ہے مودی کو چائے میں اچار ڈال کر پینا پڑ رہا ہے‘ وقت آ چکا ہے ہم کشمیر کا بدلہ بھی لیں گے
کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے ویسے تو ہم سے پنگا نہ لینا مگر افواج پاکستان سے مئی میں پنگا نہ لینا، گزشتہ سال بھی 9 مئی والوں کو بتا دیا اس سال بھی نانی یاد دلا دی، بھنڈی کھانے والوں پنڈی سے پنگا نہ لینا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خطے میں برابری کی بنیاد پر توازن قائم ہو چکا ہے، 1965 کی جنگ کی یادیں 2025 میں تازہ ہوگئیں، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا آئندہ جنگ کی تو میرے آئی ٹی کے 50 ہزار جوان تم سے لڑنے کو تیار ہیں۔سنا ہے مودی کو چائے میں اچار ڈال کر پینا پڑ رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بات کی تو لگ رہا تھا کوئی ملک بات کر رہا ہے لیکن جب مودی نے بات کی تو ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی بھیک مانگ رہا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے ہم کشمیر کا بدلہ بھی لیں گے