اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لئے ہوگا
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات کم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے طابق صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی،اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لئے ہوگا۔ جس کے تحت تمام سرکاری محکموں،نیم سرکاری اداروں اورخودمختار اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بیس فیصد کمی کی جائے گی۔اخراجات میں کمی کافیصلہ یکم اپریل سے 30جون تک نافذ العمل رہیگا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام پرنسپل اکائونٹنگ افسران کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔