امریکہ نے جسے بھی کپڑے پہنچائے وہ برہنہ ہوگیا، ایرانی اسپیکر

ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا
 آبنائے ہرمزامریکہ، اتحادیوں کے علاوہ سب کے لئے کھلا ہے، عباس عراقچی
تہران (آئی این پی )ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کے لیے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اس جنگ نے ایک بات ثابت کردی ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کو تحفظ نہیں دیتے، امریکا نے جسے بھی کپڑے پہنائے وہ برہنہ ہوگیا۔محمد باقر قالیباف نے سماجی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں امریکی اڈے مشرقِ وسطی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو سیکیورٹی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی خودمختاری اور علاقائی تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے امریکا پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کے مقابلے میں اسرائیل کو ترجیح دیتا ہے۔ قالیباف کے بقول امریکا سب کو اسرائیل کے لیے قربان کرتا ہے، اسے اسرائیل کے سوا کسی کی بھی پروا نہیں۔