اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے حصول کے کیلئے پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور سفارتی قیادت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی، ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے، پاک۔ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے پر ایرانی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ بعد ازاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔