کراچی(آئی این پی ) تاخیر سے بچنے کے لیے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو کوٹری سے چلانے کا فیصلہ بھی ناکام ہو گیا۔تفصیل کے مطابق 5 سال سے بند خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تاخیر سے بچانے کے لیے سندھ کے شہر کوٹری سے چلانے کا تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔گزشتہ روز کوٹری اسٹیشن سے خوشحال خٹک ایکسپریس کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، جب کہ پشاور سے آنے والی خوشحال خان 22 گھنٹے تاخیر سے کوٹری پہنچی۔خوشحال خان ایکسپریس کے مسافرں کو فرید ایکسپرس میں کراچی سے کوٹری سفر کرایا گیا، جہاں وہ خوشحال ایکسپریس میں سوار ہوئے