پیرو میں 5.6 شدت کا زلزلہ: ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پیرو میں 5.6 شدت کا زلزلہ: ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی امریکی ملک پیرو میں آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

  زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق،امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 35 منٹ پر آیا،جس کا مرکز بحرالکاہل میں زیر زمین تھا، اور جھٹکوں کی شدت ریختر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

  لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت لیما اور ساحلی شہر کلاؤ میں محسوس کیے گئے،جہاں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ مرد کے طور پر ہوئی ہے، جو ملبے کے نیچے آ کر جاں بحق ہوا۔زخمی ہونے والے 5 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
  انفراسٹرکچر کو نقصان
زلزلے سے سڑکوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تاہم کسی بڑی تباہی یا سونامی کے خطرے کی اطلاع نہیں دی گئی۔

  ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری
حکام کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ
امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔