تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6ہزار پرواز منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔