بلاول بھٹو کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے

برسلز(آئی این پی ) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے ہیں۔تفصیل کے مطابق برسلز میں سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کو عالمی میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے، رہنما گرین پارٹی اور سابق رکن یورپی پارلیمنٹ فرینک نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کے مثبت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔سکھ آرگنائزیشن کے صدر بندر سنگھ نے کہا بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ سکھ برادری کے مسائل کو بھی اجاگر کر کے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔ سینئر صحافی آندرے باخ نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن کو سراہا۔