کراچی (آئی این پی)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو روز کی کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر425036 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 364399 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6289 روپے پر برقرار ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4026 ڈالر پر آ گیاکراچی (آئی این پی) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازہونے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس میں 351 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔اسٹاک ایکسچینج میں 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 870 کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی استحکام ریکارڈکیاگیاہے اورڈالر 278 روپے 1پیسے پر برقرارہے۔