شیشہ کیفوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں ،27 افراد گرفتار

حقہ سیٹس، ڈبیاں، شیشہ فلیور اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف شیشہ کیفوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے27 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شیشہ نوشی میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہے تھے چاپے کے دوران متعدد ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر کارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے اور مزاحمت کی کوشش بھی کی، تاہم اہلکاروں نے تمام افراد کو حراست میں لے لیاپولیس نے ملزمان کے قبضے سے حقہ سیٹس، ڈبیاں، شیشہ فلیور اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ تمام ضبط شدہ اشیاء￿  کو قانونی کاروائی کے لیے جمع کروا دیا گیا ہیگرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کارروائی کے حوالے سے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔