اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے اور ان کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے متعلق ترمیمی بل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کی اہلیہ اور 28 سال تک کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ارکان پارلیمنٹ عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوتے ہیں، نہ کہ ذاتی مراعات حاصل کرنے کے لیے۔ احسن اقبال نے حکومت اور قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے بلز پر فوری نظرثانی کی جائے اور ہر فیصلے میں قومی وقار اور عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔