سینیٹ میں ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ اجلاس میں ایوان نے سرکاری افسروں کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کی اجازت فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاسپورٹس ایکٹ 1974میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ 1974میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا، ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے تحریک پر ووٹنگ کروا دی جس کے بعد ایوان نے تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ گریڈ 21 کے سرکاری افسران کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ ملتا ہے ایک ایم این اے منتخب ہوکر آتا ہے تو اس کو بلیو پاسپورٹ ملتا ہے یہی اصول ہم سینیٹرز کیلئے لانا چاہ رہے ہیں یا تو سرکاری ملازمین کے بلیو پاسپورٹس بھی ختم کریں یا ہمیں بھی دیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ٹرم ایک دفعہ حلف لینے کو مدت مانا جاتا ہے، سینیٹ میں جب تک آپ 6 سال کی ٹرم پوری نہیں کرتے تو آپ کو آفیشل پاسپورٹس نہیں ملتا، وزیر داخلہ اس بات کو سپورٹ کررہے ہیں کہ سینیٹرز کو بھی قومی اسمبلی کی طرح پاسپورٹ دیا جانا چاہیے، گریڈ 21اور 22 کے سرکاری ریٹائرڈ افسران کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹس نہیں ملنے چاہئیں،