چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کی تنظیموں کے عہدداروں کا اعلان ؛ فیصل میر صدر لاہور ڈویژن مقرر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کی تنظیموں کے عہدداروں کا اعلان ؛ فیصل میر صدر لاہور ڈویژن مقرر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو وسطی پنجاب میں مزید متحرک اور منظم بنانے کے لیے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیمی عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فیصل میر کو پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت کو جنرل سیکریٹری لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ نواز چوہدری کو مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا، جبکہ سید احسن عباس رضوی کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری وسطی پنجاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔لاہور رورل تنظیم کے لیے رائے شاہجہان بھٹی کو صدر اور چودھری شہیم صفدر کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ملک شعیب مشتاق اعوان کو لاہور رورل کا انفارمیشن سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔فیصل آباد ڈویژن میں سید عنایت علی شاہ کو صدر، رانا بلال فاروق کو جنرل سیکریٹری اور عائمہ افتخار خان کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ساہیوال ڈویژن کے لیے روبینہ شاہین وٹو کو صدر، میاں ہمایوں سرور بودلہ کو جنرل سیکریٹری اور رائے رشید اقبال کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں سردار اشعر حیات کو صدر، خالد نواز بوبی کو جنرل سیکریٹری اور محمد عثمان ستی کو انفارمیشن سیکریٹری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے آصف بشیر بھاگٹ کو صدر جبکہ عبدالرزاق سلیمی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان تنظیمی تقرریوں کا مقصد وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانا، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنا اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے پارٹی کو مؤثر انداز میں تیار کرنا ہے۔