پاکستان-آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات تبدیل، آغاز سہہ پہر 4 بجے

پاکستان-آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات تبدیل، آغاز سہہ پہر 4 بجے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے پیش نظر میچز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے مطابق میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے اور ٹاس ساڑھے تین بجے ہوگا۔اس سے قبل شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز شام 6 بجے اور ٹاس ساڑھے 5 بجے ہونا تھا۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔