ایجوکیشن اتھارٹی میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کروڑوں کے فنڈز قواعد و ضوابط کے برخلاف خرچ ،درجنوں اآڈٹ اعتراضات 
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کی ایجوکیشن اتھارٹی میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔ اآڈٹ رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز قواعد و ضوابط کے برخلاف خرچ کیے گئے، جبکہ درجنوں اآڈٹ اعتراضات تاحال حل نہیں ہو سکے۔ اآڈٹ رپورٹ نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتھارٹی میں مجموعی طور پر 260 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے اآئی ہیں۔اتھارٹی کی تحویل میں قائم مدارس میں طلبہ کو کھانا فراہم کرنے کے عمل میں 69 ملین روپے کی بے قاعدگیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ فروغِ تعلیم کے لیے مختص 24 ملین روپے قواعد و ضوابط کے برعکس خرچ کیے گئے۔اآڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو دیے جانے والے الاوآنسز میں بھی شفافیت کا فقدان رہا، جہاں 58 ملین روپے کی مبینہ ہیرا پھیری سامنے اآئی۔حیران کن طور پر گزشتہ مالی سالوں کے 63 اآڈٹ پیراز تاحال نمٹائے نہیں جا سکے، جو مالی نظم و ضبط پر سوالیہ نشان ہے۔