جرمنی کی فوج میں ہلچل، ایلیٹ یونٹ میں منشیات اور جنسی سکینڈل نے جنرلز کو ہلا دیا

برلن(آئی این پی )جرمنی کے اعلی ترین فوجی افسر نے   انکشاف کیا کہ فوج کے ایک خاص پیراٹروپ یونٹ میں مبینہ جنسی تشدد، دائیں بازو کی انتہاپسندی اور منشیات کے استعمال سے متعلق اسکینڈل نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے فوج میں قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق جرمن مسلح افواج کے کمانڈر جنرل کارسٹن بروئر نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلح افواج میں جنسی تشدد، انتہاپسندی، منشیات کے استعمال یا امتیازی سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے