نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کی فروخت پر پابندی کا قانون لا رہے ہیں، وزیر صحت
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ سروس ڈلیوری سٹینڈرڈ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کئے گئے ہیں، آپ مضبوط ہونگے تو ہیلتھ سسٹم کامیاب ہو گا،مریم نواز ہیلتھ کلینک آئوٹ سورسنگ جیسے اقدامات کا مقصد ڈاکٹرز کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے،اتایت کیخلاف اقدامات ہماری فہرست میں ٹاپ پر ہیں،قانون لا رہے ہیں کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت نہیں کی جا سکے گی۔ وہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام 35 ویں سالانہ ڈاکٹرزکون کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا آپ سب میری فیملی ہیں آپکے مسائل حل کرنا میری ذمہ داریوں میں شامل ہے ،ہم سب کی پہلی ترجیح عوام کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ خود ساختہ تبدیلی سرکار نے پینسٹھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز کو بے روزگار کیا،ڈاکٹرز کا بیرون ملک جا کر زرمبادلہ پاکستان بھیجنا ملک کی خدمت ہے ،یہ برین ڈرین نہیں،ہم نے ڈاکٹرز کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، آئندہ چند دنوں میں آپ کیلئے خوشخبریاں ہیں، حکومت ڈاکٹرز اور نرسز کو بیرون ملک ملازمت کیلئے بھجوائے گی جو ہمارے برینڈ ایمبیسیڈر ہونگے اور زر مبادلہ بھجواکرملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔صوبائی وزیر نے کہا پرائیویٹ سیکٹر میں ڈاکٹرز کی تنخواہ سن کر انتہائی افسوس ہوا،ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیموں کو خط لکھ کر اس طرف توجہ دلوائی