یمن بحران کے حل کیلئے فوری اور متحدہ عالمی کوششیں ناگزیر ہیں:پاکستانی مندوب

 پاکستان مشکل حالات میں حکومت یمن اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے: عاصم افتخار کا  سلامتی کونسل میں خطاب
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے لئے پاکستا ن کمے  مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، یمن بحران کے حل کے لئے فوری امداد اور متحدہ عالمی کوششیں ضروری ہیں،پاکستان مشکل حالات میں حکومت یمن اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے  کہا کہ یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہہم خصوصی ایلچی   ہانس گرنڈبرگ اور اوچا کے ڈائریکٹر   رامیش راجاسنگھم کو ان کی جامع بریفنگز پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان یمن میں طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش رکھتا ہے