ڈی جی نجکاری اجلاس کی صدارت کرینگے‘ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کے چیف ایگزیکٹوز اجلاس میں شریک ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نجی شعبے کی شراکت داری سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی نجکاری کمیشن کریں گے، جبکہ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کے چیف ایگزیکٹوز اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے لیگل اور فنانشل کنسلٹنٹس کے ساتھ ساتھ ڈسکوز کے ٹرانزیکشن منیجرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے