پولیس ملاز مین کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ ہیڈ کوارٹر میں افسران اور جوانوں کی آنکھوں اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے فری کیمپ کا انعقاد ہوا۔لاہور پولیس اور مغل آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے جدید میڈیکل ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں کی آنکھوں اور ہیپاٹائٹسA،B،Cکاچیک اپ کیاگیا۔ایس پی عمران کرامت بخاری اور ایس پی آفتاب احمدپھلروان نے کیمپ کا دورہ کیا۔ایس پی عمران کرامت بخاری نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروایا۔ کیمپ کے اختتام پر ڈی آئی جی عمران کشوراور ایس پی عمران کرامت بخاری نے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو شیلڈ اور تعریفی لیٹرز تقسیم کیے۔