عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا

پٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.61روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت252.66 روپے سے بڑھ کر256 روپے 13 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 260.95 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔